اردو

urdu

ETV Bharat / international

Babur Cruise Missile: پاکستان میں بابر کروز میزائل کے نئے ورژن کا کامیاب تجربہ - پاکستان میں میزائل تجربہ

پاکستان کی فوج نے منگل کے روز گھریلو ساختہ بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ Test Fires Babar Cruise Missile کیا جس کی رینج 900 کلومیٹر (560 میل) سے زیادہ ہے۔ پہلے کے ورژن میں صرف 450 کلومیٹر (280 میل) سفر کرنے کی محدود صلاحیت تھی۔

Pak successfully test fires Babar cruise missile
اکستانی فوج نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

By

Published : Dec 22, 2021, 5:03 PM IST

پاکستان نے منگل کو گھریلو ساختہ بابر کروز میزائل کے ایک توسیعی رینج کا کامیاب تجربہ Test Fires Babar Cruise Missile کیا۔یہ میزائل 900 کلومیٹر کی رینج تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے جو کہ اسی ماڈل کے پہلے کے میزائل کی رینج سے دوگنا ہے۔

پاکستانی فوج نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

بابر کروز میزائل کے متعلق پاکستانی فوج Pak Army On Babur Cruise Missile نے منگل کو ایک بیان میں کہا، پاکستان نے آج مقامی طور پر تیار کردہ بابر کروز میزائل 1B کے بہتر رینج والے ورژن کا کامیاب تجربہ کیا۔

فروری میں، پاکستان نے بابر کروز میزائل کے پہلے ورژن کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا تھا۔ اس کی صلاحیت 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے تک محدود تھی۔

پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابر کروز میزائل زمین اور سمندر میں زیادہ درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فوج کے مطابق بابر کروز میزائل 1B کا تجربہ سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ذکی منج سمیت سینئر فوجی حکام نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل، سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن نے کوز میزائل ٹیکنالوجی میں کمال حاصل کرنے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ ساتھ ہی اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تجربہ پاکستان کی تزویراتی مزاحمت کو مزید تقویت دے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

قابل ذکر ہے کہ اگست میں پاکستان نے اپنے مقامی ساختہ راکٹ سسٹم فتح-1 کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details