اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: کورونا ویکسین نہ لینے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کی ہدایت - سندھ کی خبر

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں اب تک 1،550،533 افراد کو کووڈ 19 کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں جس میں 1،121،000 افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے اور 429،000 افراد کو دونوں خوراک دی جا چکی ہے۔

pak sindh govt
pak sindh govt

By

Published : Jun 3, 2021, 9:23 PM IST

Updated : Jun 3, 2021, 9:54 PM IST

پاکستان کے صوبے سندھ کے وزیر اعلیٰ نے جمعرات کے روز حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگر سرکاری ملازمین کووڈ 19 کے ٹیکے لگانے سے انکار کرتے ہیں تو جولائی سے انکی تنخواہ روک لی جائیں۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کووڈ 19 پر صوبائی ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے یہ حکم دیا۔

شاہ نے کہا کہ 'سرکاری ملازمین جو ٹیکے نہیں لیتے ہیں، ان کی تنخواہوں کو جولائی سے روک دیا جائے گا۔' حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

حکومت سندھ نے پہلے ہی 5 جون کو صوبے کے تمام اساتذہ کے لئے ٹیکے لگانے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے تاکہ 7 جون سے تمام تعلیمی ادارے کھولے جاسکیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں اب تک 1،550،533 افراد کو کووڈ 19 کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں جس میں 1،121،000 افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے اور 429،000 افراد کو دونوں خوراک دی جا چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 2028 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد جمعرات کے روز مجموعی معاملات 9،26،695 ہو گئے ہیں، جبکہ 92 لوگوں کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21022 ہوگئی ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ 1041 کیسز ہیں اور 22 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب میں 432 کیسز اور 48 اموات، خیبر پختونخوا میں 326 کیسز اور 18 اموات، اسلام آباد میں 89 کیسز، بلوچستان میں 75 کیسز اور 3 اموات، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 57 کیسز اور ایک موت اور گلگت بلتستان میں آٹھ کیسز سامنے آئے ہیں۔

Last Updated : Jun 3, 2021, 9:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details