اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا جائے۔ قریشی - گرے لسٹ

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آنے کے لئے پر امید ہے۔ 2018 میں مذکورہ ادارے کے فیصلے کے بعد پاکستان کو اس فہرست میں ڈالا گیا تھا۔

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا جائے۔ قریشی
پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا جائے۔ قریشی

By

Published : Jan 25, 2020, 1:49 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:46 AM IST

پاکستان فروری میں مذکورہ فہرست سے نکالے جانے کے لئے پر امید ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکال دیا جائے کیوبکہ پاکستان نے اس معاملے میں ایف اے ٹی ایف کے تقاضوں کے مطابق کافی بہتری دکھائی ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کالے دھن پر روک لگانے اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے میں ناکام ہوا تھا۔ گرے لسٹ میں پڑجانے کی وجہ سے پاکستان کی پہلے سے ہی مشکل میں پڑی اقتصادیات کو مزید دشواریوں میں گرفتار ہوا تھا۔

اکتوبر 2019 میں ایف اے ٹی ایف نے اپنے جائزہ رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے کالے دھن پر روک لگانے اور دہشت گردی کی معاون کرنے پر قابو پانے کے لئے اقدامات پہلے ہی اٹھالئے ہیں۔ تاہم میٹینگ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پاکستان کو اس معاملے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ملتان میں صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف کی حالیہ میٹنگ میں پاکستان نے اپنے نقطہ نظر کو رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس سلسلے اٹھائے گئے تمام عملی اقدامات کو ممبر ممالک کے سامنے پیش کیا۔ قریشی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سبھی نے ان کی صرف دس ماہ میں کی گئی کوششوں کو سراہا ہے اور اس سلسلے میں پچھلے دس مہینے میں دس سال سے بھی زیادہ کام ہوا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details