بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے متعلق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے آر ایس ایس پر حملہ کیا ہے۔
وسطی جنوبی ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے ازبکستان کے دارالحکومت تاشکند پہنچے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کے روز نیوز ایجسنی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ایک مہذب پڑوسی ہونے کے ناطے بہتر توقعات رکھتے ہیں لیکن آر ایس ایس کی ذہنیت بیچ میں دیوار بن گئی ہے۔