اردو

urdu

ETV Bharat / international

’5 اگست کے فیصلہ پر نظر ثانی کے بعد بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار‘ - خصوصی آئینی حیثیت

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر جموں و کشمیر کی (خصوصی) حیثیت سے متعلق 5 اگست 2019 کو لیے گئے یکطرفہ فیصلوں پر بھارت نظر ثانی کرتا ہے تو پاکستان سبھی اختلافی و دیرینہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

’5اگست کے فیصلہ پر نظر ثانی کے بعد بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار‘
’5اگست کے فیصلہ پر نظر ثانی کے بعد بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار‘

By

Published : Apr 26, 2021, 1:07 PM IST

ایک پاکستانی جریدے نے بین الاقومی نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا: 'اگر بھارت 5 اگست 2019 کو لیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کے لیے راضی ہے تو پاکستان بھی تمام دیرینہ معاملات و تنازعات کو بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں خوشی محسوس کرے گا'۔

شاہ محمود قریشی نے ان باتوں کا اظہار ترکی کے دو روزہ دورے کے دوران کیا۔

قابل ذکر ہے کہ 5 اگست 2019کو بی جے پی کی حکومت نے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ کو کالعدم قرار دینے کے علاوہ اسے دو وفاقی علاقوں - جموں و کشمیر- اور -لداخ- میں تقسیم کر دیا۔

شاہ محمود نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کے کئی معاملات التوا میں ہیں جن میں کشمیر، سیاچن، سر کریک، پانی سمیت دیگر معاملات شامل ہیں۔ جبکہ انکے مطابق سبھی معاملات کو سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ’’ہم جنگ کے متحمل نہیں، اگر ایسا ہوا تو یہ یقینا باہمی خود کشی کے مترادف ہوگا۔ اور کوئی سمجھدار فرد اس نوعیت کی پالیسی کی حمایت نہیں کرے گا۔ لہذا ہمیں سبھی معاملات پر سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details