اردو

urdu

ETV Bharat / international

جماعۃ الدعوۃ کے دو سینئر رہنماوں کی سزا معطل - لاہور

لاہور کی دہشت گرد مخالف عدالت (اے ٹی سی) نے جون ماہ میں حافظ سیعد کے دو قریبی رہنماوں عبد الرحمن مکی اور عبد السلام کو دہشت گردی سے متعلق مالی لین دین کے معاملے میں ایک برس قید کی سزا سنائی تھی۔

sdf
sfd

By

Published : Aug 13, 2020, 8:27 PM IST

جمعرات کو پاکستان کی ایک عدالت نے دہشت گردی سے متعلق مالی معاملے میں جماعۃ الدعوہ کے دو سینئر رہنماوں کی ایک برس کی جیل کی سزا معطل کر دی ہے۔

لاہور کی دہشت گرد مخالف عدالت (اے ٹی سی) نے جون ماہ میں حافظ سیعد کے دو قریبی رہنماوں عبد الرحمن مکی اور عبد السلام کو دہشت گردی سے متعلق مالی لین دین کے معاملے میں ایک برس قید کی سزا سنائی تھی۔

اے ٹی سی نے ہر ایک پر مزید 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور یہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں مزید 6 ماہ قید میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جماعۃ الدعوۃ کے رہنماوں کو اینٹی ٹیرورزم ایکٹ 1997 کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا۔

دونوں رہنماوں نے اس فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس کے بعد ان کے حق میں فیصلہ سنایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details