پاک فوج نے ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس بپن راوت کی موت Pak Army On Death of General Bipin Rawat پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سی ڈی ایس راوت کی اہلیہ سمیت 13 لوگوں کی بدھ کو تمل ناڈو کے کنور میں ایک حادثے میں موت ہو گئی ہے۔
اس المناک حادثے سے جہاں بھارت میں میں سوگ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں پاکستان کے لوگ بھی سی ڈی ایس بپن راوت کی موت Death of General Bipin Rawat اور اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں پر تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان نے ٹویٹ کیا، "جنرل ندیم رضا، جنرل قمر جاوید باجوہ اور سی او اے ایس (چیف آف آرمی اسٹاف) نے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر کی ہیلی کاپٹر کے حادثے Helicopter crash in Tamil Nadu Coonoor میں ہونے والی بدقسمتی سے موت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
وہیں، اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے انتقال Benjamin Netanyahu on Death of General Bipin Rawat پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نیتن یاہو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "مجھے اس ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا جس میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور 11 دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔"
انہوں نے مزید کہا، "میری دعائیں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ان کی روح کو شانتی ملے۔"
یہ بھی پڑھیں: