پاکستان میں سندھ ہائی کورٹ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی ہٹائے جانے کے تقریباً تین ماہ بعد پھر سے پابندی لگائے جانے کا حکم دیا ہے۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایک عرضی پر شنوائی کے بعد پیر کے روز یہ حکم صادر کیا۔ عدالت نے پاکستان کے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا اور انھیں ٹک ٹاک ایپ کو پابندی لگانے کی ہدایت دی۔