اردو

urdu

ETV Bharat / international

کابل: راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک - etv bharat urdu

دو راکٹ ہوائی اڈے اور دو دیگر رہائشی علاقوں کے قریب گرے۔

Kabul
Kabul

By

Published : Dec 12, 2020, 4:50 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال مغربی حصے میں خیر خانہ کے علاقے میں ہفتے کے روز راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دو راکٹ ہوائی اڈے اور دو دیگر رہائشی علاقوں کے قریب گرے۔

قابل ذکر ہے کہ قطر کے دارالحکومت میں افغانستان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین جاری امن مذاکرات کے باوجود افغانستان کو تباہ کرنے کے لئے پرتشدد جھڑپوں اور بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح ہو کہ امن مذکرات کو لیکر کئی دور کی بات چیت ہوئی لیکن اس کے باوجود حکومت اور عسکریت بسندوں کے دوران اس طرح کے حملے مسلسل جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details