اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں ٹرین حادثہ، ایک خاتون ہلاک، 30 افراد زخمی

کراچی سے لاہور جانے والی ’کراچی ایکسپریس‘ کی نو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

one killed, 30 wounded in pakistan rail mishap
پاکستان میں ٹرین حادثہ، ایک خاتون ہلاک، 30 افراد زخمی

By

Published : Mar 7, 2021, 5:03 PM IST

پاکستان کے شہر کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث ٹرین کی نو بوگیاں الٹ گئیں۔

آئی جی ریلویز کے مطابق، 30 مسافر اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال ایک خاتون مسافر کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریلیف ٹرین بھی پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں ٹرین حادثہ، ایک خاتون ہلاک، 30 افراد زخمی

ڈان خبر کے مطابق، حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے اور بوگیوں کے اچانک پٹری سے اتر جانے سے افراتفری پھیل گئی جس کے بعد مسافروں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا کام شروع کیا گیا۔

تاہم بعد ازاں ایدھی ایمبولنسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب، ایدھی انچارج محمد عرس مگسی نے بتایا کہ واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 15 معمولی زخمی ہیں۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت عظمیٰ زوجہ صابر سکنہ کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کی رہائشی تھی۔

ٹرین میں موجود ایک مسافر نے بتایا کہ 'ٹرین اچانک تیز رفتار پکڑ گئی، اسے کے بعد یہ حادثہ پیش آیا‘۔

ایک اور مسافر کے مطابق، ’روہڑی سے ٹرین چلی تھی کہ 10 سے 15 منٹ بعد زور دار جھٹکے لگے جس کے بعد ٹرین رک گئی۔‘

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ ٹرین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کے وزیر ریل اعظم سواتی نے کراچی ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، اگر حادثے میں ریلوے ملازمین کی غلطی ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details