افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں ایک پولیس افسر ہلاک اور چھ شہری زخمی ہوگئے۔
کابل پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ پولیس افسر ڈیوٹی کے دوران اس وقت دم توڑ گیا جب پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) 11 کے خیر خانہ محلے میں پولیس کی گاڑی آئی ای ڈی کی زد میں آگئی۔