اردو

urdu

ETV Bharat / international

Blast at Mosque in Badghis Province: افغان صوبے بادغیس میں نماز جمعہ کے بعد مسجد میں بم دھماکہ - بادغیس کی مسجد میں دھماکہ

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کرنے کے بعد سے دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج افغانستان کے صوبے بادغیس میں ایک مسجد میں بم دھماکے میں Blast at Mosque in Badghis Province ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

One dead in blast at mosque after friday prayers in Afghan province of Badghis
افغان صوبے بادغیس میں نماز جمعہ کے بعد مسجد میں بم دھماکہ

By

Published : Feb 11, 2022, 9:50 PM IST

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے بادغیس کے مرکزی شہر قلعہ نو کے ایک جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے بم دھماکے Blast at Mosque in Badghis Province میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا، جب کہ پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا نے کہا ہے کہ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک ہے، جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمی افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ اسی اثنا میں گیٹ پر زور دار دھماکا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 50 افراد ہلاک

بادغیس میں اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر باز محمد سروری نے تصدیق کی کہ قلعہ نو میں واقع جامع مسجد کے داخلی دروازے پر ایک گھنٹہ قبل دھماکا ہوا ہے، زخمیوں کو صوبائی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

فی الوقت کسی گروپ یا فرد نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔طالبان کے مطابق افغانستان میں بم دھماکوں کے پیچھے اسلامک اسٹیٹ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

گزشتہ ماہ مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں ایک منی بس میں بم دھماکے میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہو گئے تھے، بم کو بس کے فیول ٹینک سے منسلک کیا گیا تھا اور اس سے میں نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details