اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1198 نئے معاملوں کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 37464 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 18296 ہے، 134 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 49 کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے تین افراد کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 354 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک میں 18،800 افراد کورونا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کو اسرائیلی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر بار، کلب ، جم اور تقریبات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ریستوراں میں صارفین کی تعداد اب محدود کردی گئی ہے۔
وزارت صحت کے صحت عامہ کے ڈائریکٹر نے منگل کے روز حکومت کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا اور وزیر دفاع بینی گینٹز نے کورونا سے متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد بدھ کو خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔