اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91 ہزارسے زائد

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 11 لاکھ 97 ہزار 887 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ 79 ہزار 867 صحتیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز
پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز

By

Published : Sep 10, 2021, 7:47 PM IST

پاکستان میں گزشتہ4 روز سے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 80 سے زائد ہے جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 440، ہے۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 11 لاکھ 97 ہزار 887 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ 79 ہزار 867 صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جبکہ 26 ہزار 580 انتقال کر گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 3 ہزار 689 نئے کیسز، 83 اموات رپورٹ ہوئیں، یوں مسلسل چوتھے روز یومیہ اموات کی تعداد 80 سے زائد رہی۔ملک میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 26 ہزار 580 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ENG vs IND: کورونا کے سبب پانچواں ٹیسٹ منسوخ

اس وقت میں ملک میں وائرس کے 91 ہزار 440 فعال مریض موجود ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details