شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔یہ اطلاع جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ North Korea Missile Tests
ایجنسی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ میزائل مشرقی سمندر (جاپان سمندر) کی جانب داغا گیا۔ اس سلسلے میں جے سی ایس کی طرف سے مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔
جاپان کے کوسٹ گارڈ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کر دی۔جاپان کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جاپان کے سمندر کی سمت میں داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل پہلے ہی گر چکا تھا۔ North Korea tests seventh missile
یونہاپ نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے کہا کہ اس نے چین کی سرحد سے متصل شمالی صوبے جگانگ سے صبح 7:52 پر یہ تجربہ کیا۔
جگانگ صوبہ وہی جگہ ہے جہاں شمالی کوریا نے گزشتہ سال ستمبر میں اور 5 اور 11 جنوری کو اپنے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔