شمالی کوریا کی کورین سنٹرل نیوز ایجنسی ( کے سی این اے) نے پیر کی صبح بتایا کہ شمالی کوریا نے ہفتے کے آخر میں طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والی جدید قسم کی کروز میزائل کا تجربہ کیا۔
یہ تجربہ کئی مہینوں میں اس کی پہلی معروف سرگرمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کس طرح شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں تعطل کے درمیان فوجی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے پیر کو کہا کہ کروز میزائل تیار کرنے کا کام گزشتہ دو برس سے جاری تھا اور اس نے ہفتہ اور اتوار کو ٹیسٹ کے دوران 1500 کلومیٹر دور ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
شمالی کوریا نے نئے میزائل کو ایک انتہائی اہم اسٹریٹجک ہتھیار قرار دیا ہے جبکہ جنوبی کوریا کی فوج نے ابھی تک شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق نہیں کی ہے۔