اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق خشک سالی کی وجہ سے شمالی کوریا کے تقریبا ایک کروڑ لوگ بھوک مری کے کگار پرہیں جنہیں فوری غذائی اشیاء فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔نوے کے عشرے میں اس ملک میں خشک سالی کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔
شمالی کوریا زبردست قحط سالی کی زد میں - قحط سالی
شمالی کوریا 37 برسوں میں سب سے زبردست خشک سالی کی زد میں ہے اور ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
شمالی کوریا زبردست قحط سالی کی زد میں
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس مرتبہ کے خشک سالی کی صورت حال کتنی سنگین ہے لیکن اس ملک کو ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زیادہ اناج درآمد کی ضرورت ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اس سال پہلے پانچ ماہ کے دوران محض 4۔54 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو سال 1982 کے بعد سب سے کم ہے۔