اردو

urdu

ETV Bharat / international

'اپنے دفاع کے لیے میزائل تجربہ صحیح اقدام' - اردو خبریں

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ 'شمالی کوریا کو امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی خطرے سے خود کو محفوظ کرنے کے لیے ایسے تجربے کرنے ہوتے ہیں۔'

North korea
North korea

By

Published : Mar 27, 2021, 12:30 PM IST

شمالی کوریا نے اپنے میزائلی تجربے کو صحیح قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا اپنے دفاع کے لئے میزائل تجربہ کرنے کا فیصلہ صحیح ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری ری کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ’’نئی قسم کے اسٹریٹجک گائڈڈ میزائلوں کا حالیہ تجربہ اپنے دفاع کے لئے خود مختار ریاست کا مکمل حق ہے۔ یہ ایک ایسا عمل تھا جو قومی دفاعی پالیسی کے اہداف کے حصول کے لئے کیا گیا تھا۔ ہماری پارٹی اور حکومت نے یہ قدم ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی خطرے سے خود کو محفوظ کرنا ہے جو ’خطرناک جنگی مشقیں اور جدید ہتھیار پیش کررہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کے روز دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا، جس کے بعد بین القوامی سطح پر جاپان، امریکہ سمیت مخلتف ممالک نے سوالات کھڑے کئے تھے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details