اردو

urdu

ETV Bharat / international

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا میں 120 کروڑ لیف لیٹ تقسیم کرنے کی تیاری - شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے خلاف معلوماتی مہم

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے خلاف معلوماتی مہم چلانے کے تحت ایک کروڑ 20لاکھ انفارمیشن لیٹر (لیف لیٹ) شائع کرائے ہیں۔

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا میں 120 کروڑ لیف لیٹ تقسیم کرنے کی تیاری
شمالی کوریا کی جنوبی کوریا میں 120 کروڑ لیف لیٹ تقسیم کرنے کی تیاری

By

Published : Jun 22, 2020, 12:36 PM IST

شمالی کوریا کی سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان انفارمیشن لیٹرزکو پھیلانے کے لئے 3000 مختلف قسم کے ہوائی غباروں سمیت خصوصی آلات تیار کئے جائیں گے اور ملک کی ایک پرنٹنگ ہاؤس اس کے علاوہ کئی انفارمیشن لیٹر کی اشاعت کی تیزی سے تیار ی کررہا ہے ۔

کے سی این اے نے اتوار کے روز شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے متحدہ محاذ کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی کوریا جانتا ہے کہ ان انفارمیشن لیٹرز کو تقسیم کرنے سے بین کوریائی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہوگی لیکن یہ اس کے اپنے منصوبہ تبدیل کرنے کا وقت نہیں ہے، جب دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی بگڑ چکے ہوں۔

اس سے قبل ہفتے کے روز کے سی این اے نے اطلاع دی تھی کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے خلاف معلوماتی مہم چلانے کے لئے معلوماتی کتابچے تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں کے اسٹوڈنٹس انفارمیشن لیٹر تقسیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ شمالی کوریا نے ایک بار پھر جنوبی کوریا پر صلح کرنے کے عمل کی حمایت کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ جنوبی کوریا کے عہدیداروں کو جلد ہی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details