اردو

urdu

ETV Bharat / international

North Korea Launches Missile: شمالی کوریا نے گزشتہ نو دنوں کے دوران تیسری دفعہ میزائل لانچ کیا - شمالی کوریا کی خبر

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے گزشتہ نو دنوں کے دوران تیسری بار میزائل لانچ North Korea Launches Missile کیا گیا ہے، اس سے پہلے پانچ اور 11 جنوری کو دو میزائل لانچ کئے گئے تھے۔

North Korea launches missile for third time in nine days
شمالی کوریا نے گزشتہ نو دنوں کے دوران تیسری دفعہ میزائل لانچ کیا

By

Published : Jan 14, 2022, 10:46 PM IST

شمالی کوریا نے جمعہ کو ایک نامعلوم میزائل لانچ North Korea Launches Missile کیا، جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر جاکر گرا۔ این ایچ کے براڈکاسٹر کی رپورٹ کے مطابق یہ نامعلوم میزائل جمعہ کو داغا گیا تھا۔

خیال رہے کہ جاپان کوسٹ گارڈ نے جمعہ کو شمالی کوریا North Korea سے ممکنہ میزائل لانچ کے لیے وارننگ جاری کی تھی۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے یہ میزائل لانچ North Korea Launches Missile گزشتہ نو دنوں کے دوران تیسری بار ہے۔ خبررساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق اس سے پہلے پانچ اور 11جنوری کو دو میزائل لانچ کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: North Korea Warns US: نئی امریکی پابندیوں پر شمالی کوریا کا سخت ردعمل

یونہاپ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ کی طرف سے اجتماعی تباہی کے ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں شامل چھ شمالی کوریائی لوگوں پر پابندی لگائے جانے کے چند روز بعد اس کام کو انجام دیا ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details