اردو

urdu

ETV Bharat / international

نواز شریف کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری - عالمی خبریں

پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں جج سید اصغر علی نے کی۔

نواز شریف
نواز شریف

By

Published : Jun 11, 2020, 2:23 PM IST

Updated : Jun 11, 2020, 2:47 PM IST

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے دفترِ خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کا حکم بھی دیا۔ جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ عدالت نے سرکاری توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیوں کی غیر قانونی طریقے سے خریداری کے کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے غیر ضمانتی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ ان شخصیات نے دیگر ممالک کے سربراہان و امرأ سے تحفے میں ملی گاڑیوں کو معمولی رقم ادا کرنے کے بعد توشہ خانہ سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے۔ عدالت نے آصف علی زرداری کو بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے جبکہ یوسف رضا گیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

Last Updated : Jun 11, 2020, 2:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details