اردو

urdu

ETV Bharat / international

'بھارت ۔ پاکستان کے درمیان بات چیت ایک ہی شرط پر ممکن' - جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 منسوخ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کی جاتی تب تک بھارت کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت ممکن نہیں ہے۔

imran khan
imran khan

By

Published : Jan 11, 2021, 1:45 AM IST

عمران خان بھارتی حکومت کے ساتھ بات چیت کے کسی امکان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت تک کوئی بات چیت ممکن نہیں جب تک کہ وہ جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت کو بحال نہ کرے جو اگست 2019 کو ختم کردی گئی تھی۔

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بارے میں بھارتی حکومت نے عالمی برادری سے کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی ان کا داخلہ معاملہ ہے اس لیے اس میں وہ کسی بھی دوسرے ملک کی مداخلت نہیں چاہتی۔

اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران بھارت سے کسی بھی طرح کے مذاکرے یا بات چیت کے امکان کو عمران خان نے سِرے سے خارج کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست سنہ 2019 لو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے اس کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایچ او نے جموں کشمیر اور لداخ کو نقشے میں الگ رنگ سے نشان زد کیا

جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا جو مسئلہ کشمیر پر بھارت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بھارت نے عالمی برادری کو واضح طور پر بتایا ہے کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا اس کا داخلی معاملہ ہے۔ اس نے پاکستان کو حقیقت کو قبول کرنے اور بھارت مخالف تمام پروپیگنڈوں کو روکنے کا مشورہ بھی دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details