اردو

urdu

ETV Bharat / international

نتن یاہو نے مودی کو 71ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی - نتن یاہو نے مودی کو 71ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی

دونوں رہنماوں نے بات چیت کے دوران آپسی اسٹریٹجک شراکت کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے جذبے پر خوشی ظاہر کی۔

نتن یاہو نے مودی کو 71ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی
نتن یاہو نے مودی کو 71ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی

By

Published : Jan 25, 2020, 8:09 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:51 AM IST

اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے سنیچر کو وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون پر 71ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور نئے برس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماوں نے بات چیت کے دوران آپسی اسٹریٹجک شراکت کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے جذبے پر خوشی ظاہر کی۔

نریندر مودی نے زراعت، پانی اور اسٹارٹ اپ کے شعبے میں کیے گئے اقدامات پر زور دیا۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے معاملات میں خیالات شیئر کیے اور مستقبل کے منصوبوں اور ترقی کے سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ بنائے رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 9:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details