علیحدگی پسند سکھ گروپوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے درمیان رائل کنیڈین ماونٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) کی دعوت پر قومی تفتیشی ایجنسی (این ائی اے) کی اعلی سطح کی ٹیم کناڈا پہنچی ہے، تاکہ دہشت گردانہ وارداتوں کے سلسلہ میں جانچ اور دیگر مجرمانہ معاملات پر بات چیت میں بہتر تال میل قائم کیا جاسکے۔
این آئی اے کی ٹیم انسپکٹر جنرل آف پولیس کی قیادت میں 5 نومبر کو کناڈا پہنچی۔
ذرائع کے مطابق این آئی اے کناڈا میں دہشت گرد تنظیم سکھ فور جسٹس (ایس ایف جے) اور دیگر خالصتان حامی گروپوں ببر خالصہ انٹرنیشنل، خالصتان زندہ باد فورس اور خالصتان ٹائگر فورس سے غیرملکی فنڈنگ لنک کی جانچ کے لیے گئی ہے۔
سکھ فور جسٹس پر ہندوستانی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی لگا رکھی ہے۔ این آئی اے کناڈا، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فرانس اور جرمنی سے ان علیحدگی پسند گروپوں کی غیرملکی فنڈنگ کی جانچ کی جائے گی۔