شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہے۔ وہ پارٹی صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس حصہ لینے کے لیے لاہور جا رہے تھے تب ہی انہیں ٹول پلازہ پر گرفتار کیا گیا۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گرفتار - شاہد خاقان عباسی
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو قومی احتساب بیورو ( نیب) نے آج گرفتار کر لیا۔
شاہد خاقان عباسی
پارٹی کے رہنمااحسن اقبال نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ نیب نے سابق وزیر اعظم کو جمعرات کو ایل این جی کیس میں سمن کیا تھا۔
سابق وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے 220 ارب روپے کی ایک ٹینڈر اس کمپنی کو الاٹ کیا تھا جس کے وہ خود شیئر ہولڈر تھے۔ ان کا نام بھی پاکستان نہیں چھوڑنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔