اردو

urdu

By

Published : Oct 17, 2020, 5:57 PM IST

Updated : Oct 17, 2020, 6:31 PM IST

ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ: جیسنڈا آرڈرن دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے کامیاب

اطلاعات کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کی لبرل 'لیبر پارٹی' کو حزب اختلاف کی قدامت پسند 'نیشنل پارٹی' سے دوگنی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

New Zealand's Ardern headed for landslide win and 2nd term
نیوزی لینڈ: جیسنڈا آرڈرن کی دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے کامیابی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے عام انتخابات 2020 میں سنیچر کے روز بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔

اطلاعات کے مطابق آرڈرن کی لبرل لیبر پارٹی کو حزب اختلاف کی قدامت پسند نیشنل پارٹی سے دگنی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

بہ شکریہ ٹوئڈر

انتخابات میں آنے والے دو ہفتوں میں ریکارڈ تعداد میں ووٹرز نے ابتدائی رائے شماری کی۔

انتخابی نتائج سے قبل آرڈرن کا استقبال ایک راک اسٹار کی طرح کیا گیا، متعدد لوگوں نے سڑکوں پر آکر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

آکلینڈ میں انہوں نے حامیوں کو بتایا ہے کہ 'اگلے تین برسوں میں بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ہم کووڈ-19 بحران کے خاتمہ کے پابند عہد ہیں'۔

انتحابی نتائج کے بعد جیسنڈا آرڈرن کے حامی خوشی کا اظہار کرتے ہوتے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کو روکنے اور اس کو شکست دینے کے لیے جیسنڈا آرڈرن کی حکومت نے پوری دنیا میں پہلی بار کامیابی حاصل کی۔ یہ الگ بات ہے کہ اس کے بعد بھی نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انتحابی نتائج کے بعد جیسنڈا آرڈرن خوشی کا اظہار کرتے ہوتے

رائے شماری کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ آرڈرن کی لیبر پارٹی حزب اختلاف قدامت پسند نیشنل پارٹی پر بڑی برتری کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور وہ گرین اینڈ نیوزی لینڈ فرسٹ کے ساتھ اتحاد میں حکومت تشکیل دے سکتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2017 کے عام انتخابات کے بعد سے آرڈرن کی لیبر پارٹی برسراقتدار ہے۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کی 120 نشستوں والی پارلیمنٹ میں حکومت سازی کے لیے بائیں بازو کی گرینس اور دائیں بازو کی نیوز لینڈ فرسٹ کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔

Last Updated : Oct 17, 2020, 6:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details