بھارت میں جاپانی سفیر نے نئے سال کے پیغام میں بھارت۔ جاپان تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو بھارت میں جاپان کے سفیر ساتوشی سوزوکی نے جاپان - بھارت دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت کو اگلے مرحلے تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ستوشی نے کہا 'سب کو نیا سال مبارک ہو۔ میں جاپان - بھارت دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور اگلے مرحلے پر ہمارے دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے اٹل عزم کی توثیق کرنا چاہتا ہوں'۔
سفیر نے 'فری اینڈ اوپن انڈو پیسیفک' اور جاپان کے دفاعی دستوں اور بھارتی مسلح افواج کے مابین مشترک حدمات پر بھی زور دیا ہے۔
'ہم نے وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران 'فری اینڈ اوپن انڈو پیسیفک' کے مشترکہ وژن کو سمجھنے کے لئے اپنے تعاون کی تصدیق کی'۔