اردو

urdu

ETV Bharat / international

China's Covid 19 Cases: چین میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 3,393 کیسز رپورٹ

ہفتہ کو چین رپورٹ ہونے والے کیسز کے مقابلے نئے کیسز کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہے۔ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے شنگھائی شہر میں اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا China's Covid 19 Cases۔

new covid cases in china
چین میں کورونا کے کیسز

By

Published : Mar 13, 2022, 3:49 PM IST

Updated : Mar 13, 2022, 6:11 PM IST

بیجنگ: چین میں اتوار کو کورونا وائرس کے کے ریکارڈ 3,393 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو گزشتہ دو برسوں میں ایک دن میں ہونے والے کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ قومی صحت کمیشن نے یہ اطلاع دی ہے Corona Cases in China۔

ہفتہ کو یہاں رپورٹ ہونے والے کیسز کے مقابلے نئے کیسز کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہے۔ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے شنگھائی شہر میں اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ شمال مشرقی حصے کے کچھ شہروں میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس وقت چین میں 19 ایسے صوبے ہیں جہاں کورونا، اومیکرون اور ڈیلٹا ک کے نئے ویرینٹ نے تباہی مچا دی ہے۔


متعلقہ حکام نے اتوار کو بتایا کہ جیلن شہر میں جزوی لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی سینکڑوں پڑوسی علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔



آج سے دو سال قبل چین میں ہی کورونا کا پہلی بار پتہ چلا تھا، حالانکہ اس کے بعد ’زیرو کووڈ‘ پالیسی پر عمل کیا گیا، جس کے پیش نظر ٹریفک کی پابندی، لاک ڈاؤن کا اعلان اور ٹسٹنگ میں اضافہ جیسے اقدامات شامل کیے گئے تھے۔



کیسز کی تعداد میں حالیہ اضافے کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بنیادی طور پر انتہائی متعدی اومیکرون کے غیر علامات والے مریض ذمہ دار ہے، جس کی وجہ سے ابتدائی مراحل میں اومیکرون کے پھیلنے کا درست پتہ نہیں چل سکا۔



90 لاکھ کی آبادی والے چین کے شہر چانگ چُن میں جمعہ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جمعرات اور جمعہ سے جیلن کے علاقے ڈنہوا اور شپنگ جیسے چھوٹے شہروں میں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:


مقامی حکام نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ روس اور شمالی کوریا کی سرحد سے متصل شہر ہنچون میں یکم مارچ سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ شہر میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے تین عارضی اسپتال بھی بنائے گئے ہیں۔



یو این آئی

Last Updated : Mar 13, 2022, 6:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details