چین سے شروع اور پھیلنے والے کورونا وائرس سے مزید 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد چین میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 16 ہوگئی جبکہ دیگر ملکوں میں مرنے والوں کی تعداد دو ہے۔
چین کے علاوہ دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 300 سے بڑھ گئی ہے۔ جاپان میں بحری جہاز پر موجود بیماروں کی تعداد 135 ہوگئی ہے، جن میں 23 امریکی مسافر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 8 افراد برطانیہ میں بھی متاثر ہوئے ہیں۔
چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق 'صوبہ ہبوئی میں 103، بیجنگ، تیآنجن، هئی لونگ ژیانگ، ان ہوئی اور ہنان میں ایک ایک افراد ہلاک کی موت ہوئی ہے۔ '
کمیشن نے کہا کہ 'پیر کو 3536 مشتبہ کیس آنے کی اطلاع تھی۔ 849 افراد شدید بیمار ہیں، جبکہ 716 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔'
چین میں اب تک متاثرین کی تعداد 42638 تک پہنچ گئی ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 1016 ہو گئی ہے۔