اردو

urdu

ETV Bharat / international

نئے افغان آرمی چیف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا - نئے افغان آرمی چیف

افغانستان کے آرمی چیف قاری فصیح الدین نے باضابطہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہے۔

نئے افغان آرمی چیف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
نئے افغان آرمی چیف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

By

Published : Sep 14, 2021, 11:04 PM IST

طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی عبوری کابینہ اور دیگر اداروں کے سربراہان کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق طالبان کے سینیئر کمانڈر قاری فصیح الدین کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم اب افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق افغان آرمی چیف قاری فصیح الدین نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور انہوں نے باقاعدہ دفتر بھی جوائن کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی حمایت میں باحجاب خواتین کی ریلی

سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاری فصیح الدین عام شہری کے لباس میں دفتر کی مرکزی کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے ارد گرد دیگر ساتھی بھی موجود ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details