پڑوسی ملک نیپال میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 482 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی ملک میں کل کیسز کی تعداد 14 ہزار 46 ہو گئی ہے۔
وزیر صحت کے ترجمان جگیشور گوتم نے بتایا 'گذشتہ 24 گھنٹوں میں 365 مرد اور 117 عورتیں کووڈ-19 سے متاثر پائی گئی ہیں'۔
نیپال میں اب تک 30 افراد کووڈ-19 سے متاثر ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں، ملک کے سبھی 77 اضلاع میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے۔