اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس: نیپال نے چین سے اپنے شہریوں کو واپس بلایا - چین

نیپال نے کورونا وائرس کے پیش نظر چین سے اپنے 175شہریوں کو نکال لیا ہے۔نیپالی سفارت خانے نے یہ اطلاع دی۔

نیپال نے چین سے اپنے شہریوں کو واپس بلایا
نیپال نے چین سے اپنے شہریوں کو واپس بلایا

By

Published : Feb 16, 2020, 4:45 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:01 PM IST

ووہان اور اس کے آس پاس کے شہروں سے نکالے گئے شہریوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں، سفارت خانے نے ایک بیان میں بتایا کہ ہوبئی صوبے کے چھ الگ الگ شہروں کے 175نیپالی شہریوں کو نیپال ایئرلائنز کے چارٹر طیارے کے ذریعہ چین سے لایا گیا ہے۔175شہریوں میں سے 170طلبہ، دو سیاح اور دو بچے اور ملازم شامل ہیں۔

نیپال نے چین سے اپنے شہریوں کو واپس بلایا

سفارت خانے نے بتایا کہ طیارے میں پرواز بھرنے سے پہلے سبھی شہریوں کی ضروری جانچ کے عمل کومکمل کیاگیا، نیپال پہنچنے کے بعد سبھی کو 14دونوں کے لئے اگل تھلگ رکھا جائے گا، چین میں کل185نیپالی تھے جن میں سے چار نے چین میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ چھ میڈیکل وجوہات سے نہیں لوٹ سکے، نیپال حکومت نے چین کو ایک لاکھ ماسک بھی تقسیم کئے ہیں۔

ہوبئی صوبے کے ووہان میں کوروناوائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ دسمبر میں سامنے آیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ دنیا کے 25سے زائد ممالک میں پھیل گیا، چین میں ابھی تک اس جان لیوا وائرس سے 1665لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 68ہزار 500لوگ اس سے متاثر ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details