اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیپال میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش - نیپال میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش

نیپال کے وزیر اعظم اولی اور اپوزیشن اتحاد دونوں نے صدر کے سامنے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔

nepal prime minister oli
nepal prime minister oli

By

Published : May 21, 2021, 10:41 PM IST

نیپال میں سیاسی بحران جاری ہے۔ اس درمیان جمعہ کے روز وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے اراکین پارلیمنٹ کے دستخط کے ساتھ ایک خط صدر ودیا دیوی بھنڈاری کو پیش کیا، جس میں نئی ​​حکومت تشکیل کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم اولی حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں سے چند منٹ قبل صدر کے دفتر پہنچے۔ آئین کے آرٹیکل 76 (5) کے مطابق انہوں نے ایک خط پیش کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی پی این-یو ایم ایل کے 121 ممبران اور جنتا سماج وادی پارٹی نیپال (جے ایس پی-این) کے 32 ممبران انہیں دوبارہ وزیر اعظم بنانے کی حمایت کرتے ہیں۔

ہمالیہ ٹائمز نے سی پی این-یو ایم ایل رہنما بشنو ریمل کے حوالے سے بتایا ہے کہ جے ایس پی (این) کے صدر مہنت ٹھاکر، جے ایس پی (این) پارلیمانی پارٹی کے رہنما راجندر مہاتو اور وزیر اعظم اولی نے صدر کو پیش کردہ خط پر دستخط کیے ہیں۔

اس سے قبل نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا نے 149 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت کا دعویٰ پیش کیا۔

دیوبا حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعظم کے عہدے کے دعوے کے لئے صدر کے دفتر پہنچے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم اولی نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ میں اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کرنے کے لئے اعتماد کا ووٹ ثابت کرنے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا۔

نیپالی کانگریس (این سی)، نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤ نواز سینٹر)، اپیندر یادو کی قیادت میں جنتا سماج وادی پارٹی (جے ایس پی) اور اقتدار والی جماعت سی پی این۔یو ایم ایل کے مادھو نیپالی کی زیر قیادت دھڑا سمیت حزب اختلاف اتحاد کے رہنماؤں نے ایوان نمائندگان میں 149 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ این سی کے سینئر رہنما پرکاش مان سنگھ نے یہ معلومات دیں۔

'مائی ریپبلیکا' ویب سائٹ کے مطابق ان ممبروں میں نیپالی کانگریس کے 61، سی پی این (ماؤسٹ سینٹر) کے 48، جے ایس پی کے 13 اور یو ایم ایل کے 27 ارکان کو شامل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ہمالین ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے رہنما 149 ممبران پارلیمنٹ کے دستخط کے ساتھ حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے صدر کو یہ خط سونپنے کے لئے ان کی سرکاری رہائش گاہ 'شیتل نیواس' کے لئے روانہ پہنچے۔

اس خط میں شیر بہادر دیوبا کو وزیر اعظم کے طور پر حمایت دی گئی ہے۔ دیوبا (74) نیپالی کانگریس کے صدر ہیں اور چار بار نیپال کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

وہ نے 1995 سے 1997، 2001 سے 2002 تک، 2004 سے 2005 تک اور 2017 سے 2018 تک اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔ 2017 میں عام انتخابات کے بعد سے دیوبا حزب اختلاف کے رہنما ہیں۔

اب سارا معاملہ صدر ودیا دیوی بھنڈاری کے پاس ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کو حکومت کی تشکیل کے لئے جمعہ 5 بجے تک دعویٰ پیش کرنے کے لئے وقت دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details