اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیپال کے وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے - Nepal PM Oli

پارٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں پُشپ کمل دھل عرف پرچنڈ، مادھو نیپال، جھلاناتھ کھنال اور بام دیو گوتم سمیت سینئر رہنماؤں نے اولی سے استعفی دینے کو کہا تھا۔

Nepal PM Oli likely to address nation today
نیپال کے وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

By

Published : Jul 2, 2020, 12:28 PM IST

نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی آج ملک سے خطاب کریں گے۔ اولی صدر بدھیا دیوی بھنڈاری سے ملنے کے لئے شیتل نواس پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے اولی پر اقتدار چھوڑنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ نیپال کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما مستقل طور پر اس کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پارٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں پُشپا کمال دھل، مدھو نیپال ، جھلاناتھ کھنال اور بام دیو گوتم سمیت سینئر رہنماؤں نے اولی سے استعفی دینے کو کہا تھا۔

واضح رہے بدھ کے روز کے پی شرما اولی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد گنگالال نیشنل ہارٹ سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے پریس مشیر سوریہ تھاپا نے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونا ان کی معمول کی صحت کی جانچ کا ایک حصہ ہے۔ مارچ کے آخر میں اولی کو دل کی دھڑکن میں اضافہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ امسال مارچ میں اولی نے اپنے گردے کا ٹرانسپلانٹ کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details