نیپال کی حکومت نے اپنے شہریوں کو کورونا وائرس (کووڈ 19) سے بچنانے کے لیے ہنگامی طور پر سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (سی آئی آئی) کی کووی شیلڈ ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اطلاع آج میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔
نیپال کی ’کووی شیلڈ‘ ویکسین کی ہنگامی استعمال کی منظوری یہ بھی پڑھیں: پاکستان: مندر کی حفاظت میں لاپروائی برتنے پر 12 پولیس اہلکار معطل
خیال رہے کہ اس بھارتی کمپنی نے ویکسین تیار کرنے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے ساتھ اشتراک کیا ہوا ہے۔ بھارت نے تین جنوری کو ہنگامی استعمال کے لیے دو ویکسین کی منظوری دی تھی۔
نیپال کے ڈرگس ریگولیٹر نے بدھ کے روز ویکسین بنانے والوں سے ملک میں استعمال میں لائے جانے والی اپنی ادویہ کو رجسٹر کرانے کی اپیل کی تھی۔