اردو

urdu

ETV Bharat / international

نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے اجازت طلب کی - کوٹ لکھپت جیل

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی ڈاکٹر عدنان خان نے پنجاب کے گورنر سے ان کے طبی معائنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت طلب کی ہے۔

نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے اجازت طلب کی

By

Published : Jun 2, 2019, 9:38 PM IST

ڈان اخبار کے مطابق ڈاکٹر خان نے ٹویٹر پر کہا کہ 'میاں نواز شریف کو انتہائی سنگین اور پیچیدہ امراض قلب کی وجہ سے طبی دیکھ بال کی ضرورت ہے۔ میں نے پنجاب کے گورنر اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے طبی معائنہ کے لیے نواز شریف سے جلد اور روزانہ ملنے کی اجازت فراہم کی جائے۔'

سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے بھی کہا ہے کہ 'ان کے والد ینجائنا کے درد میں مبتلا ہیں۔'

واضح رہے کہ نواز شریف العزیزیہ اسٹیل مل بدعنونی معاملے میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details