اردو

urdu

ETV Bharat / international

نواز شریف کی ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے تصویر وائرل - مسلم لیگ

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک تصویر وائرل ہوگئی جس کے بعد سیاسی پارٹیوں کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

Nawaz Sharif's new photo sparks debate
نواز شریف کی ہوٹل میں چائے پیتے تصویر وائرل

By

Published : May 31, 2020, 7:54 PM IST

نواز شریف کی لندن کی سڑک کنارہ ہوٹل میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ چائے پیتے ہوئے تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے، ان کے حمایت میں اور مخالفت میں ببانات جاری کئے جارہے ہیں۔

مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان وائرل تصویر کو لے کر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’وائرل تصویر نظام انصاف، قانون اور عدالتی نظام کا منہ چڑا رہی ہے جس کے جواب میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین نے نواز شریف کو مارنے کی پوری کوشش کی مگر اللہ نے بچالیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نواز شریف کی ایک جھلک سے ان کے مخالفین کو تکلیف ہوئی ہیں وہیں دوسری جانب ان کے چاہنے والوں کو خوصی ہوئی ہے اور نیا حوصلہ ملا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل نے بھی ٹوئٹر کرکے مسلم لیگ (نواز) کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ وائرل تصویر میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنی بہو اور پوتی کے ہمراہ ایک ہوٹل میں چائے نوش کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details