اردو

urdu

ETV Bharat / international

Fawad Chaudhry on Nawaz Sharif: نواز شریف کو پاکستان لانے کی تیاری - news of pakistan

فواد چودھری نے کہا کہ "نواز شریف کبھی بھی رضاکارانہ طور پر ملک واپس نہیں آئیں گے۔ حکومت برطانیہ کے ساتھ اس سلسلے میں معاہدے کو حتمی شکل دئے جانے کے بعد انہیں واپس ملک لائے گی۔‘‘

Nawaz Sharif won't return, govt will bring him back: Fawad Chaudhry
Nawaz Sharif won't return, govt will bring him back: Fawad Chaudhry

By

Published : Dec 29, 2021, 1:13 PM IST

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری (Pakistan's Information Minister Fawad Chaudhry) نے منگل کو کہا کہ حکومت جلاوطنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملک واپس لائے گی۔

پاکستانی روزنامہ ڈان نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

منگل کو کابینہ کے اجلاس کے بعد قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ "نواز شریف کبھی بھی رضاکارانہ طور پر ملک واپس نہیں آئیں گے۔ حکومت برطانیہ کے ساتھ اس سلسلے میں معاہدے کو حتمی شکل دئے جانے کے بعد انہیں واپس ملک لائے گی۔‘‘(Nawaz Sharif back after an agreement with the UK)

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، امریکہ کو اپنی سرزمین نہ استعمال کرنے دینے کی قیمت چکارہا ہے: فواد چودھری

ڈان کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کے پہلے سال مولانا فضل الرحمٰن اپنا کاڑ کباڑ لے کر اسلام آباد آگئے تھے، حکومت گرانا ان کے بس کی بات نہیں ہے، یہ روزانہ نئی تاریخیں دیتے ہیں، یہ دہاڑی دار ہیں، اس کی کوئی سنجیدہ بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج رانا شمیم کے حلف نامے کی سماعت کے دوران معلوم ہوگیا ہے کہ یہ کس قدر بڑا مافیا ہے جو عدالتوں کو اپنے قبضے میں کرنا چاہتا ہے، نواز شریف کو ہم واپس لے کر آئیں گے ، انہوں نے کبھی خود واپس نہیں آنا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details