اردو

urdu

ETV Bharat / international

شہباز شریف کی گرفتاری پر نواز شریف کا رد عمل - pakistan

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سے ہی پاکستان کی سیاست میں ہنگامہ مچ گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا، دوسری طرف تحریک انصاف نے بھی رد عمل پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی شہباز شریف کے بھائی نواز شریف نے بھی اس پر رد عمل کا اظہار کیا۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 28, 2020, 10:48 PM IST

پاکستان کے معروف سیاست داں اور سیاسی پارٹی 'پاکستان مسلم لیگ (ن)' کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر پارٹی کی طرف سے فوری طور پر رد عمل سامنے آیا۔ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے عدلیہ پر سوال کھڑے کر دیے۔

ساتھ ہی شہباز شریف کے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے اے پی سی کی قرار داد کی توثیق کی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق نواز شریف نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، اے پی سی میں کیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا۔

سابق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے انہیں جھکایا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو گرفتار کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details