اردو

urdu

ETV Bharat / international

ناٹو کا افغان فورسز کی تربیت کا مشن جاری رکھنے کا اعلان

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن -ناٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان میں تشددمیں کمی سے متعلق اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ناٹو افغان فورسز کی تربیت کا مشن جاری رکھے گا۔

ناٹو کا افغان فورسز کی تربیت کا مشن جاری رکھنے کا اعلان
ناٹو کا افغان فورسز کی تربیت کا مشن جاری رکھنے کا اعلان

By

Published : Feb 13, 2020, 2:51 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:26 AM IST

اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ امن عمل کیلئے امریکہ اور انٹرا افغان مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ناٹو افغان فورسز کی تربیت، مشاورت اور مدد کا مشن جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو امن کے لئے نیک نیتی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا۔اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ ناٹو امن کے لئے حالات پیدا کرنے میں مدد جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی اور سی ای او عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔افغان صدر کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں طالبان کی جانب سے تشدد میں کمی کی تجویز سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن سےمتعلق ہماری اصولی پوزیشن کے مفید نتائج سامنے آناشروع ہوگئے ہیں۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد خون ریزی کو ختم کرنا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details