اردو

urdu

ETV Bharat / international

جاپان کے نئے وزیراعظم کو نریندر مودی نے مبارکباد دی - ای ٹی وی بھارت اردو

جاپان کے نئے وزیراعظم فومیو کیشیدا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں بھارت جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور انڈو پیسیفک خطے میں تعاون بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہوں۔

narendra modi congratulates new japanese pm
جاپان کے نئے وزیراعظم کو نریندر مودی نے مبارکباد دی

By

Published : Oct 8, 2021, 4:39 PM IST

جاپان کے نئے وزیراعظم فومیو کیشیدا اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی، فومیو کشیدا کے جاپان کے لیڈر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی گفتگو تھی۔

جاپانی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر فومیو کشیدا کے ساتھ بات کرنے کے بعد پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا۔

بشکریہ ٹویٹ

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ فوومیو کشیدا کے جاپان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں بھارت جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور انڈو پیسیفک خطے میں تعاون بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہوں۔

بشکریہ ٹویٹ

واضح رہے کہ جاپان کی حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے گذشتہ ہفتہ فومیو کیشیدا کو اپنا نیا لیڈر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ سابق وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے ستمبر کے اوائل میں ہی ایل ڈی پی کے سربراہ کے طور پر جاری نہ رہنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ جس کا مطلب حکومت کے سربراہ کے طور پر ان کا استعفی بھی تھا۔

فومیو کیشیدا 14 اکتوبر کو ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے ایوان زیریں کا انتخاب 31 اکتوبر کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details