اردو

urdu

ETV Bharat / international

ناگورنو قرہباخ جنگ: وزارت دفاع نے ہلاک فوجیوں کی تازہ ترین فہرست جاری کی

خود ساختہ جمہوریہ ارتسخ (ناگورنو قرہباخ) کی وزارت دفاع نے جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی ایک تازہ ترین فہرست جاری کی ہے ، جس میں 30 سے ​​زائد نئے ہلاک ہونے والوں کے نام ہیں۔

ناگورنو قرہباخ جنگ
ناگورنو قرہباخ جنگ

By

Published : Oct 19, 2020, 1:55 PM IST

اتوار کو وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 17 اکتوبر تک یہاں 620 فوجی مارے گئے۔ وزارت نے اتوار کی شام کو تشدد میں ہلاک ہونے والے 37 دیگر فوجیوں کی ایک فہرست جاری کی۔

قابل ذکر ہے کہ ناگورنوقرہباخ میں جنگ بندی معاہدہ کے سلسلہ میں آرمینیا ، آذربائیجان اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان 10 اکتوبر کو میٹنگ ہوئی تھی۔ تاہم ، ناگورنو قرہباخ میں کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی ہے۔ ہفتہ کی درمیانی شب یہاں پر تشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگ کی وجہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان دونوں سابقہ ​​سوویت یونین کا حصہ تھے، لیکن سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد دونوں ممالک آزاد ہوگئے۔ علیحدگی کے بعد دونوں ممالک کے مابین ناگورنو قرہباخخطے پر تنازعہ پیدا ہوا۔

اطلاع کے مطابق دونوں ممالک اس خطہ پر اپنا حق جتاتے رہے ہیں۔ 4400 مربع کلومیٹر کے اس رقبہ کو بین الاقوامی قوانین کے تحت آذربائیجان کا علاقہ قرار دیا گیا ہے، لیکن یہاں آرمینیائی نژاد آبادی زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details