نیٹ ورک پرفارمنس مانیٹرنگ انٹرنیٹ لیباریٹری کے مطابق فوج نے ملک بھر میں مکمل طور پر انٹرنیٹ کدمات بند کردی ہیں جس سے انٹرنیٹ کنکٹی وِٹی میں کمی آئی اور یہ معمول سے 16 فیصد گر گئی ہے۔
تختہ پلٹ کے خلاف لوگوں کی بھیڑ کو مظاہروں میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے فوج نے ٹویٹر اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر روک لگانے کے فوراً بعد انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔
فیس بک پر ایک دن پہلے ہی پابندی لگا دی گئی تھی۔ کئی صارفین نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پر پابندیوں کو نظر انداز کیا تاہم عام طور پر پابندی کا اثر نظر آرہا ہے۔