سیاسی قیدیوں کی معاونت ایسوسی ایشن ( Assistance Association of Political Prisoners) کے مطابق میانمار میں بغاوت مخالف مظاہرین کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس دوران اب تک 840 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اے اے پی پی نے کہا کہ "30 مئی تک 840 افراد کو فوجی حکومت نے ہلاک کیا ہے۔ اے اے پی نے مزید کہا کہ اس دوران مجموعی طور پر 4409 افراد نظر بند ہیں۔
"اتوار کے روز منڈالے علاقے میں مو مائنٹ اونگ کی پیٹ میں گولی لگنے سے موت ہو گئی۔ فوجی حکومت کی فورسز نے جب یونیتن وارڈ اور ہمان چاؤ وارڈ میں 6 نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے ماری کی اور مو مائنٹ اونگ کے گھر میں داخل ہونے کے لئے ان کے دورازے پر فائرنگ کی تو اونگ کے پیٹ میں گولی لگ گئی اور انہوں نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا۔