اردو

urdu

ETV Bharat / international

نوبیل انعام سے سرافراز ہونے والے مسلمان - yunus

امن کا پہلا نوبیل انعام سنہ 1901 میں ریڈ کراس کے بانی 'ہینری ڈونینٹ' اور فرانس کے سماجی کارکن فریڈرک پاسے کو دیا گیا تھا۔

نوبیل انعام پانے والی مسلم شخصیات

By

Published : Oct 11, 2019, 7:06 PM IST

Updated : Oct 12, 2019, 5:32 PM IST

اس برس امن کے نوبیل انعام کے لیے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی کے نام کا اعلان کیا گيا ہے۔ وہ ایتھوپیا کے پہلے، دنیا کے 100 ویں اور 14 ویں مسلم شخص ہیں جنہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔

امن کا نوبیل انعام پانے والی مسلم شخصیات میں سب سے پہلا نام مصر کے سابق صدر انور سعادت کا ہے۔ انہیں یہ اعزاز خلیجی خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کے لیے 1981 میں دیا گیا تھا۔

مصر کے سابق صدر انور سعادت

فلسطینی رہنما یاسر عرفات یہ انعام پانے والے دوسرے مسلم رہنما تھے۔ سنہ 1994 میں انہیں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

فلسطینی رہنما یاسر عرفات

ایران کی شیرین عابدی پہلی مسلم خاتون اور تیسری مسلم تھیں جنہیں اس اعزاز سے 2003 میں نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے دیا گیا تھا۔

شیرین عابدی

مصر سے تعلق رکھنے والے محمد البردعی چوتھے مسلم ہیں جنہیں 2005 میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز جوہری توانائی کے پر امن استعمال کی کوششوں کے لیے دیا گیا تھا۔

محمد البردعی

بنگلہ دیش کی 'گرامین بینک' کے بانی محمد یونس پانچویں مسلم ہیں جنہیں اس اعزاز سے 2006 میں سرفراز کیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز غریبی کے خلاف جد و جہد کے پیش نظر دیا گیا۔

محمد یونس

پاکستان کی ملالہ یوسف زئی نوبیل امن انعام جیتنے والی نہ صرف چھٹی مسلم تھیں بلکہ نوبیل کی صد سالہ تاریخ میں نوبیل جیتنے والی سب سے کم عمر ایوارڈ یافتہ بھی ہیں۔ انہیں یہ اعزاز تعلیم کے لیے شعبے میں نمایاں کام کرنے پر دیا گیا۔

ملالہ یوسف زئی

یمن کی توکل کامران کو امن کے نوبیل اعزاز سے 2011 میں سرفراز کیا گیا۔ توکل یمن کی ایک سیاسی و سماجی کارکن اور صحافی ہیں۔ انہیں یمن میں 'آئرن وومن' یعنی خاتون آہن اور 'مادر تحریک' بھی کہا جاتا ہے۔ وہ پہلی عرب مسلم اور دوسری مسلم خاتون ہیں جنہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

توکل کامران

شرین عابدی، توکل کامران اور ملالہ یوسف زئی کے بعد نوبیل انعام حاصل کرنے والی عراق کی نادیا مراد چوتھی مسلم خاتون ہیں۔ نادیہ کو 2018 میں جنسی تشدد کو جنگ کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف کئے گئے کوشیشوں کے لیے نوبیل انعام سے سرفراز کیا گیا ۔

نادیا مراد

سنہ 2019 میں ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی نوبیل امن انعام جیتنے والے آٹھویں مسلم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایتھوپیا کے پہلے دنیا کے 100 ویں شخص ہیں جنہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔

ابی علی احمد

اس کے علاوہ پاکستان کے سائنسدان عبدالسلام کو فزکس میں 1979 میں۔

سائنسدان عبدالسلام

مصر کے نجیب محفوظ کو 1988 میں ادب کے شعبے میں۔

نجیب محفوظ

1999 میں مصر کے احمد زاویل کو کیمسٹری کے شعبے میں۔

احمد زاویل

ترکی کے ارحان پامک کو 2006 میں ادب کے شعبے میں۔

ارحان پامک

اور 2015 میں ترکی کے عزیز سنکار کو کیمسٹری کے شعبے میں اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

عزیز سنکار
Last Updated : Oct 12, 2019, 5:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details