اردو

urdu

ETV Bharat / international

حافظ محمد سعید گرفتار - لاہور

کالعدم جماعت الدعوی کے سربراہ اور ممبئی دہشت گردانہ حملے کے کلیدی ملزم حافظ محمد سعید کو محکمۂ انسداد دہشت گردی 'سی ٹی ڈی' نے لاہور سے گرفتار کیا ہے۔

mumbai-attacks-mastermind-hafiz-saeed-arrested-in-pakistan-sent-to-judicial-custody-report-1

By

Published : Jul 17, 2019, 1:19 PM IST


حافظ محمد سعید گوجرا نوالہ جا رہے تھے کہ سی ٹی ڈی نے ان کو حراست میں لے لیا۔ حافظ سعید کی گرفتاری کی ان کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔

رواں ماہ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

حافظ سعید سمیت 7 درخواست گزاروں نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاق، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹرز سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details