اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد ہلاک - امریکہ، بھارت، ارجنٹینا اور برازیل سمیت کئی ممالک

امریکہ، بھارت، ارجنٹینا اور برازیل سمیت کئی ممالک میں لاکھوں افراد مہلک وائرس کا شکار بن رہے ہیں۔

covid 19
covid 19

By

Published : Sep 28, 2020, 1:24 PM IST

ووہان (چین) سے دنیا بھر میں پھیلنے والی عالمی وبا کووڈ-19 سے ہلاکتوں کی عالمی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری طرف دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

اس وائرس سے ہلاکت خیزی کا سلسلہ اب بھی تھمتا نظر نہیں آرہا ہے۔ امریکہ، بھارت، ارجنٹینا اور برازیل سمیت کئی ممالک میں ہزاروں افراد مہلک وائرس کا شکار بن رہے ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سب سے زیادہ اموات امریکہ اور برازیل میں ہوئی ہیں۔

مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی بدستور اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کورونا سے 3 کروڑ 31 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے ریکوری کی شرح بہر حال حوصلہ افزا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details