اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی طالبان حکومت کے حق میں: سروے

سروے میں طالبان حکومت کے لیے سب سے زیادہ حمایت خیبر پختونخوا کے 65 فیصد لوگوں نے ظاہر کی۔ اس کے بعد بلوچستان سے 55 فیصد اور پنجاب اور سندھ سے 54 فیصد لوگوں نے اس کے حق میں اپنی آراء ظاہر کی۔

more than half of pakistan's population favors the taliban government
پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی طالبان حکومت کے حق میں: سروے

By

Published : Sep 12, 2021, 11:45 AM IST

تحقیقی تنظیم گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن سے متعلق گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی نصف آبادی سے زیادہ افغانستان میں طالبان حکومت کے حق میں ہے۔

سروے کے تحت 2400 سے زیادہ لوگوں کی اس سلسلے میں رائے لی گئی اور ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ افغانستان میں طالبان حکومت کے تشکیل سے خوش ہیں؟

نتیجے کے مطابق طالبان حکومت کے سلسلے میں 55 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں اور 25 فیصد لوگوں نے ناخوشی کا اظہار کیا جبکہ 20 فیصد نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

صوبہ وار تجزیہ میں پایا گیا کہ طالبان حکومت کے لئے سب سے زیادہ حمایت خیبر پختونخوا کے 65 فیصد لوگوں نے ظاہر کی۔ اس کے بعد بلوچستان سے 55 فیصد اور پنجاب اور سندھ سے 54 فیصد لوگوں نے اس کے حق میں اپنی آراء ظاہر کی۔

شہری آبادی میں 59 فیصد طالبان حکومت کی تشکیل کے حق میں اپنا موقف ظاہر کیا جبکہ 20 فیصد نے کہا کہ وہ اس سے خوش نہیں ہیں۔ وہیں دیہی آبادی میں 53 فیصد لوگ اس کے حق میں اور 28 فیصد خلاف رہے۔

سروے میں شامل 58 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین نے تسلیم کیا کہ وہ افغانستان میں طالبان حکومت کی تشکیل سے خوش ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details