اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کووڈ-19 کے 83،534 کیسز - چین کی خبریں

ہیلتھ کمیشن نے بدھ کے روز اپنی یومیہ رپورٹ میں کہا کہ تینوں نئے معاملات بیجنگ کے ہیں۔

covid 19
covid 19

By

Published : Jul 1, 2020, 12:08 PM IST

چین میں منگل کو کورونا وائرس کے تین نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 83،534 ہوگئی ہے۔

صحت کمیشن نے بدھ کے روز اپنی یومیہ رپورٹ میں کہا کہ تینوں معاملات بیجنگ کے ہیں۔ کمیشن کے مطابق منگل کے روز اس انفیکشن سے کوئی موت نہیں ہوئی تھی۔

منگل کے روز 10 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد انہں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کل تک ملک میں کورونا معاملات کی تعداد 83534 تک پہنچ گئی تھی جن میں سے 421 مریض زیر علاج ہیں اور سات کی حالت تشویشناک ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ اب تک 78،479 مریض صحتیاب اور 4،634 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کمیشن کے مطابق منگل تک چین میں باہر سے آنے والے متاثرین کی تعداد 1،918 تھی۔ ان میں سے 1،839 افراد کو بازیابی کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے، 79 مریض ابھی بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ باہر سے آئے ان کیسز میں کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز شنگھائی میں باہر سے آئے دو مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں۔ اب مشتبہ معاملات کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

کمیشن کے مطابق مریضوں کے قریبی رابطے میں آنے والے 6479 لوگوں کو علاج کے بعد 703 مریضوں کو منگل کے روز چھٹی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے نئے کیسوں میں سے تین بنا انفیکشن والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 100 بنا انفیکشن والے معاملات میں سے 63 باہر سے آئے لوگ ہیں۔ انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details