اردو

urdu

ETV Bharat / international

ساٹھ فیصد سے زیادہ جاپانی کمپنیاں ٹوکیواولمپک کھیلوں کے انعقاد کے خلاف - etv bharat urdu

ٹوکیو شوکو ریسرچ کے ذریعہ کئے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق، 60 فیصد سے زیادہ جاپانی کمپنیاں ٹوکیو میں اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے خلاف ہیں۔ کیوڈو نیوز ایجنسی نے ہفتہ کے روز اس کی تصدیق کی۔

60 فیصد سے زیادہ جاپانی کمپنیاں ٹوکیواولمپک کھیلوں کے انعقاد کے خلاف
60 فیصد سے زیادہ جاپانی کمپنیاں ٹوکیواولمپک کھیلوں کے انعقاد کے خلاف

By

Published : Jun 19, 2021, 10:51 PM IST

پورے جاپان میں یکم جون تا نو جون کئے گئے سروے میں 60 فیصد سے زیادہ کمپنیوں نے یہ خیال ظاہر کیاہے کہ اس پروگرام کے انعقاد کے سبب طبی عملے کی توجہ ہٹنے سے جاپان کے صحت عامہ کے نظام پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔

اس لئے انہوں نے ان کھیلوں کے انعقاد کے خلاف ہیں۔ سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 34.7 فیصد لوگ کھیلوں کو منسوخ کرنے کے حق میں تھے ۔

جبکہ 29.3 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ کھیلوں کو ملتوی کرنے کے حق میں ہیں۔ اور 76 فیصد سے زیادہ کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ اس مرحلے پر کھیلوں کے انعقاد کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹوکیو اولمپکس میں کوئی وزارتی سطح کا وفد نہیں بھیجا جائے گا

اس کی وجہ ملک میں ٹیکہ کاری کی شرح کم ہونا ہے۔ 75.7 فیصد لوگوں نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں اور اولمپک کھیلوں کے عملہ کی آمد سے ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

جاری۔ یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details